کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان حکومت نے سنجدی کوئلہ کان میں گیس دھماکے میں 12 کان کنوں کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کیلئے کورٹ آف انکوائری قائم کردی تحقیقاتی کمیٹی انکوائری مکمل کرکے پندرہ روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔سیکرٹری محکمہ معدنیات کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق 9جنوری کی شب کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں بارہ کان کن جان بحق ہوگئے تھے سنجدی کوئلہ کان حادثے کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کورٹ آف انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے جس کے سربراہ سابق انسپکٹر مائنز امجد حسین شاہ ہیں دیگر ممبران میں ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات جمیل احمد، انجینئر اسفندیار،انجینئر آصف علی اور انجینئر مقبول احمد شامل ہیں کورٹ آف انکواری 15روز میں سنجدی کوئلہ کان حادثے کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کرے گی بلکہ مستقبل میں حادثات کی روک تھام کی تجاویز دے گی۔
سنجدی،کوئلہ کان میں 12 کان کنوں کی ہلاکت کےواقعے کی تحقیقات کیلئے کورٹ آف انکوائری قائم

ٹیگز:
سنجدی
