کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سی ای سی کے ممبر و ضلعی صدر کوہٹہ میر غلام نبی مری کے ساتھ ضلعی آرگنائزر حاجی محمد انور مینگل کی ملاقات ان کے ہمراہ ڈپٹی آرگنائزر علی بلوچ ممبر آرگنائزنگ کمیٹی میر غفار جان مینگل۔بلوچستان نیشنل پارٹی وڈھ کے سینئر رہنما حاجی خان مینگل اور ڈیرہ مراد جمالی کے سینئر ورکرز کی پریس کلب کوہٹہ میں ملاقات۔ ملاقات میں سیاسی گفتگو ہوئی وفد سے ملاقات کے ودران بات کرتے ہوئے میر غلام نبی مری نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل جس کی قیادت بلوچستان میں اور بلخصوص پاکستانی پارلیمانی سیاست میں ایک اہم وجود رکھتے ہیں وہ تمام مظلوم و محکوم قوموں کے نمائندہ خاص ہوتے ہیں ان تمام قوموں کے قومی حقوق اور حق حاکمیت پر جس انداز سے لب کشائی کی وہ پاکستان کی پارلیمان کی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی آج جس شان و شوکت میں نواز شریف کو پاکستان میں لانچ کیا جا رہا ہے ہم بلوچستان کے لوگ صرف دعا ہی کر سکتے ہیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان بلوچستان میں فل فئر الکیشن کروا کر پاکستان میں جمہوریت کی بالا دستی کو پروان چڑھانے بلوچستان نیشنل پارٹی کی جدوجہد بلوچ قوم کی بقاہ کے لیے ہے بلوچ قوم نے سردار اختر جان مینگل کے اس تاریخی لانگ مارچ کو کامیاب بنا کر واضح پیغام دیا کہ بلوچستان میں عوامی طاقت کے بل بوتے ان کے نمائندوں کو بلوچستان کی رسی دی جائے چور گلیوں سے اقتدار میں آنے والوں کا راستہ روکا جائے تاکہ بلوچستان کو ایک پر امن اور ترقیافتہ صوبہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
بلوچستان کی سیاست سردار اختر جان مینگل کے بغیر نامکمل ہیں،غلام نبی مری

ٹیگز:
غلام نبی مری
