کوئٹہ+حب (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ نے پی بی 21 حب دریجی سے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی میر علی حسن زہری کی کامیابی کے خلاف سردار صالح بھوتانی کی جانب سے دائر درخواست خارج کر دی۔ معزز عدالت نے واضح کیا کہ اس نوعیت کی درخواست اب ناقابل سماعت ہے گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے معزز عدالت کے فیصلے کی روشنی میں میر علی حسن زہری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے بعد سردار صالح بھوتانی نے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کرتے ہوئے میر علی حسن زہری کی کامیابی کو چیلنج کرنے کی کوشش کی، تاہم عدالت نے درخواست کو خارج کر دیا عدالتی ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ میر علی حسن زہری کی کامیابی پر کسی قسم کا اعتراض اب قانونی بنیاد پر قابل قبول نہیں۔ اس فیصلے کے بعد میر علی حسن زہری کی کامیابی کو مزید قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے،واضع رہے کہ میر علی حسن زہری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ روز پی بی 21 سے کامیاب قرار دیتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ یہ فیصلہ عوامی حمایت اور قانونی اصولوں کی بنیاد پر کیا گیا تھا، جسے اب بلوچستان ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا ہے۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے میرعلی حسن زہری کی کامیابی کے خلاف درخواست خارج کر دی

ٹیگز:
میرعلی حسن زہری
