کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی اورصوبائی حکومت کے زیر اہتمام صوبہ کے تمام زرعی ٹیوب ویل کنکشنوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبہ پر کام شروع کردیاگیاہے اور اس سلسلے میں صوبہ کے تمام زمینداروں کو سولرائزیشن کی مدمیں حکومت کی جانب سے رقوم بھی فراہم کرنے کاعمل شروع کردیاگیا ہے۔کیسکوکے پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن کلیم اللہ جوگیزئی کی سربراہی میں کیسکو ٹیمیں سولرائزیشن پر منتقل ہونے والے زمینداروں کے برقی کنکشنز،ٹرانسفارمرز اوردیگر برقی آلات اُتاررہی ہے تاکہ زرعی صارفین شمسی توانائی پر منتقلی کے بعد اپنے بجلی کنکشنز دوبارہ کیسکو نیٹ ورک سے منسلک نہ کر سکیں۔اس سلسلے میں کیسکوکی ٹیموں نے گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں کارروائی کے دور ان 23زرعی کنکشنز کے ٹرانسفارمرزاور برقی آلات اُتاردئیے۔اسی طرح پشین میں بھی کیسکوٹیموں نے 3زرعی کنکشنز و ٹرانسفارمرزاوراُن کے متعلقہ برقی آلات اُتاردئیے۔ واضح رہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے زرعی ٹیوب ویل کنکشنوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبہ پرکام جاری ہے لہٰذا کیسکونے اپنے تمام زرعی صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس منصوبہ کی کامیابی کیلئے اپنے زرعی کنکشن سولرسسٹم سے منسلک کریں اور کیسکوکے برقی آلات ہٹانے میں ٹیموں سے تعاون کریں۔
بلوچستان کے ز رعی ٹیوب ویل کنکشنوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبہ پر کام شروع کردیاگیا ہے،کیسکو

ٹیگز:
کیسکو
