کوئٹہ : بلو چستان اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہو گا۔بلوچستان اسمبلی کے 18اپو زیشن ارکان کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن پرطلب کیے جا نے والے اجلاس میں بلو چستان کے آئند ہ بجٹ سے قبل پری بجٹ پر بحث، بلو چستان میں ترقیا تی عمل میں نمود و نمائش،کو رونا وباء اور اس سے نمٹنے کی حکمت عمل اور کو رونا کی آڑ میں و سائل کے بے دریخ استعمال اور صوبے میں امن و امان، ظلم بے انصافی اور جمہوری اقدار کی پا مالی کے موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے۔
بلو چستان اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہو گا

ٹیگز:
بلو چستان
