نصیرآباد (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب میں جو تباہ کاریاں ہوئیں وزیراعلی اور چیف سیکریٹری بلوچستان کے احکامات کومد نظر رکھتے ہوئے لوگوں کو یکساں اور فوری طور پر ریلیف فراہم کر رہے ہیں نصیرآباد ڈویثرن میں اہم کام لوگوں کو ریلیف پہنچانے کا تھا ضلعی انتظامیہ کے پاس جو راشن موجود تھا اسے فوری طور پر لوگوں میں تقسیم کیا گیا راشن میں 4ہزار8سو راشن کے بیگز، 280 خیمے، 630 ترپال اور 5ہزار 5سو مچھر دانیاں تھیں جو لوگوں میں تقسیم کیے گئے تقسیم کے عمل کے نگرانی ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے احکامات پر آنے والی ڈی جی پی آر کی ٹیم سیلاب کی صورتحال کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نیک محمد پلال،نصراللہ شیخ،اختر منگی،غلام سرور، عبدالباقی سمیت دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا کہ میں نے چارج سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے رکھے ہوئے راشن کی تقسیم کے عمل کو شروع کیا کیونکہ اس وقت سیلاب متاثرین کو راشن کی اشد ضرورت تھی راشن تقسیم کے عمل میں تحصیلدار پٹواری اور قانون گو سمیت ٹیمیں تشکیل دی گئیں جو تحصیل تا یونین کونسل کی سطح پر گھر گھر جاکر متاثرہ لوگوں میں راشن ٹوکن سسٹم کے زریعے تقسیم کر رہے تھے راشن کے تقسیم کے عمل کو صاف و شفاف بنانے کے لیے تقسیم کنندہ لوگوں کی لسٹ بنائی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اور متاثرہ لوگ مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی سیلاب متاثرین کو راشن اور خیموں کی اشد ضرورت ہے تاکہ آنے والے دنوں میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات درپیش آئیں گی ہم عوام کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ ان کی تکالیف میں کمی واقع ہو سکے۔ انہوں نے ڈی جی پی آر کے اقدامات کو بھی سراہا جس طرح انہوں نے حکومت اور عوام میں رابطے کے زریعے ایک پل کا کردار ادا کیا۔
لوگوں کو یکساں اور فوری طور پر ریلیف فراہم کر رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری

ٹیگز:
عائشہ زہری
