کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنمنٹ بلوچستان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی میر لیاقت علی لہڑی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ندیم عمر اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کرکٹ میں خدمات سے پورا پاکستان واقف ہے اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پورے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ ندیم عمر کوئٹہ کے کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ بھی سامنے لا رہے ہیں اور اس ٹورنامنٹ سے بھی کئی نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے جو اپنی شاندار پرفارمنس سے اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کرینگے اس موقع پر اعظم خان مینیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کہا کہ ندیم عمر اور حسن عمر کی یہ خواہش ہے کہ کوئٹہ کے کھلاڑی پاکستان ٹیم میں زیادہ سے زیادہ شامل ہو کر اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کریں جس کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بلوچستان میں کرکٹ کے مختلف ٹورنامنٹس منعقد کراتا رہا ہے اور کرا رہا ہے جس سے بلوچستان کے کئی کھلاڑی ابھر کر سامنے آئے ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہمیشہ کوئٹہ کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں کھیلنے کے مواقع فراہم کئے مگر بد قسمتی سے کھلاڑی اس طرح کی کارکردگی نہیں دکھا سکے جو ان کو دکھانی چاہیئے تھی اس موقع پر انھوں کہا کہ ندیم عمر کی خواہش ہے کہ پشین اور کوئٹہ میں کرکٹ اکیڈمی لگائی جائے جس پر جلد کام شروع کیا جائے گا انھوں کہا اس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی اکیڈمی لگائے جائے گی تقریب میں بلوچستان کے آرگنائزر اور کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گرین نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز وہائٹس کو 12 رنز سے شکست دیدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان 189 رنز بنائے ہارون خان نے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز اویس ملک 35رنز سلمان خان نے 38 رنز ناٹ آوٹ اسکور کئے شاہ میر اور شہباز نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز وہائٹس مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا سکی وقاص نے 55 رنز معراج نے 37 رنز بنائے میڈیم فاسٹ باولر یاسر شاہ نے 4 وکٹیں نسیم خان نے 3 وکٹیں مدثر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
حکومت بلوچستان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی،میر لیاقت علی لہڑی

ٹیگز:
میر لیاقت علی لہڑی
