قلات(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے کہا ہے کہ نقل ایک ناسور اور لاعلاج بیماری ہے جوہماری نسلوں کو آگے بڑنے سے روک لیتی ہے ہمیں اپنے نئی نسل کو نقل کے نقصانات اور محنت سے حصول علم کے فوائد سے روشناس کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹرک کے جاری امتحانی ہال کے دورے کے بعد میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عزیزالرحمان رند بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ دورجدیدکامقابلہ صرف اور صرف معیاری تعلیم میں پوشیدہ ہیں معیاری تعلیم کے حصول اور نقل کے روک تھام کے لئے اساتذہ اور والدین سمیت تمام مکتبہ فکرکو کردار ادا کرناہوگانئی نسل کو جدید اور اپڈیٹ تعلیم دیکر ان کو آنے والے چیلنجز کامقابلہ کرنے کے لئے تیار کرسکتے ہیں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق معماران قوم کی تعلیم و تربیت لازم اور فرض عین بن چکی ہیں جسکے لئے سب کو سنجیدگی سے کرادار ادا کرنا ہوگا۔
نقل ایک ناسور اورلاعلاج بیماری ہے جوہماری نسلوں کو آگے بڑنے سے روک لیتی ہے، ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی
