کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی عبیداللہ گورگیج نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے حق و سچ کی فتح ہوئی ہے عوام نے 8فروری کو پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں پرجس اعتماد کا اظہار کرکے انہیں کامیاب بنایا انشاء اللہ پارٹی انہیں مایوس نہیں کریگی۔یہ بات انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے اپنے حق میں فیصلہ آنے کے بعد جمعہ کو اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما ثناء اللہ جتک، اکرم بنگلزئی،ابرار جعفر،لعل محمد جتک،علاؤ الدین کاکڑ،امین اللہ مینگل، خدائے نذر،محمد رضا ریکی،وسیم بنگلزئی، حسیب بنگلزئی،عصمت حسن زئی، علی اکبر حسن زئی،ٹکری عظیم،بشیرمحمد بنگلزئی،محمد طارق سرپرہ اور دیگر نے ائیر پورٹ پرانکا استقبال کیا۔رکن اسمبلی عبیداللہ گورگیج نے کہا کہ8فروری کے انتخابات میں حلقہ پی بی 44سے انکی کامیابی کو مخالفین نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا جس پر الیکشن ٹربیونل نے انکے حق میں فیصلہ دیاجسکے خلاف ہم نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کیا جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے میری کامیابی کو برقرار رکھا ہے جس سے حق وسچ کی فتح ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پرپاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین اور جیالوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایک سوال کے جوا ب میں رکن اسمبلی عبیداللہ گورگیج نے کہا کہ ہم نے حلقہ انتخاب کے عوام کی بلارنگ و نسل خدمت کی اورعلاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا اب بھی انشاء اللہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شکست خوردہ جماعتوں نے دھاندلی کا شور مچا کر پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو خراب کرنے کی کوشش کی مگر سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمارے موقف اور جیت کی تائید کردی ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے حق و سچ کی فتح ہوئی ہے،عبیداللہ گورگیج

ٹیگز:
عبیداللہ گورگیج
