مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)اسسٹنٹ کمشنر دشت محمد اکرم حریفال نے کہا ہے کہ لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروکار لا رہے ہیں،لیویز تھانہ میں سائلین کی سہولت اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے،لیویز جوانوں کو درپیش مسائل و مشکلات دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں،ریوینیو اسٹاف قانون کے مطابق سائلین کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر دشت نے لیویز تھانہ دشت اور تحصیل آفس کے دورہ کے موقع پر لیویزفورس کے آفیسران ریونیو اسٹاف اور کنٹرول روم کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحصیلدار دشت سیف الدین کھوسہ، ایس ایچ او لیویزتھانہ دشت رسالدار نصراللہ سمالانی، نائب رسالدار عبدالرسول،پی اے ٹو اے سی آفس اغارضاشاہ،،دفعدار عبدالمنان، ہیڈ محرر دفعدار شادی خان، پٹواری علی محمد، محمدطیب و دیگر بھی موجود تھے، اسسٹنٹ کمشنر دشت محمد اکرم حریفال نے لیویزتھانہ دشت میں روزنامچہ،رجسٹر، کوت، اور تحصیل آفس میں رکارڈ سے متعلق معلومات حاصل کی اور حوالات میں قید قیدیوں سے بات چیت بھی کیا،لیویز فورس کے آفیسران اور جوانوں کے مسائل بھی سنے اور مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیااسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہاکہ سب ڈویڑن میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنیکیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری زمہ داری ہے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے لیویز فورس دن رات کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ لیویز فورس کو جدید اسلحہ اور دیگر سہولیات فراہم کررہے ہیں تاکہ دیگر فورسز کی طرح لیویز فورس بھی مزید مظبوط فورس بن سکتے۔انہوں نے کہاکہ لیویز تھانہ میں درپیش دیگر مسائل بھی بہت جلد حل کرینگے۔اسسٹنٹ کمشنر اکرم حریفال نے کہاکہ لیویز فورس بہت قدیم اور تاریخی فورس ہے اور لیویز فورس آج تک اپنی مثالی کارکردگی کی وجہ سے قائم ہے اور بلوچستان کے لوگ اسی وجہ سے اپنے اس فورس سے محبت کرتے ہیں کیونکہ لیویز فورس کے اہلکار ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ اس ملک،سرزمین، اس علاقے اور عوام کے محافظ ہے اور جان فشانی سے اپنے ملک اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امن و امان کی بحالی میں لیویز فورس کو یہ اعزاز بھی حاصل ہیکہ سب سے زیادہ لیویز فورس کے جوانوں نے جانیں قربان کی ہے۔ ہم اپنے شہدا کو سلام کرتے ہیں اور انکی قربانیاں کھبی رائیگا نہیں جائے گی،امن و امن بحال رکھنے میں لیویز فورس نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور کررہے ہیں۔
لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروکار لا رہے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر دشت

ٹیگز:
اسسٹنٹ کمشنر دشت
