کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن سید ظفر آغا صوبے بھر میں محکمہ پولیس میں قائم مساجد میں خطیب، امام اور موذن تعینات کرنے سے متعلق، حق دو تحریک کے مولانا ہدایت الرحمن صوبے میں معذور، یتیم اور بیواؤں کی فلاح و بہبود کے لئے مختص فنڈز کی تقسیم، جمعیت علما ء اسلام کے میر زابد علی ریکی ضلع واشک کو دو حلقوں میں تقسیم کرنے سے متعلق قرار داد یں پیش کریں گے۔اجلاس میں محکمہ لائیوسٹاک، محکمہ جنگلات و جنگلی حیات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے۔اجلاس میں مسلم لیگ(ن) کے رکن اشکوک کمار کو قائمہ کمیٹی برائے محکمہ بلدیات، بلوچستان ڈوپلمنٹ اتھارٹی،جی ڈی اے، بی سی ڈی اے اور شہر ی منصوبہ بندی و ترقیات اور مجلس برائے مالیات بلوچستان صوبائی اسمبلی کا رکن منتخب کیا جائے گا۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر تین بجے ہوگا

ٹیگز:
بلوچستان اسمبلی
