کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بنوں کے علاقے مالی خیل میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے منظم سازش کے تحت دہشت گردی کی جاررہی ہے تاہم ریاست کو غیر مستحکم کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ اپیکس کی قومی کمیٹی میں دہشت گردی کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی جس میں اس پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف مہم کو دوبارہ متحرک کرکے ملک کو دہشت گردی کی عفریت سے نجات دلائی جائے گی قومی قیادت نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کسی ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے انشاء اللہ ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن بحال کریں گے میر سرفراز بگٹی نے مالی خیل میں شہید ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کی جرات و بہادری کی روایت کو برقرار رکھا، وطن عزیز کے تحفظ کے لئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے منظم سازش کے تحت دہشت گردی کی جاررہی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
