کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ہوگیا جب کہ سردیاں شروع ہوتے ہی موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جب کہ شمالی اور وسطی اضلاع میں موسم سخت سرد رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ قلات میں کم سے کم3،زیارت میں منفی صفرڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا ہے۔دالبندین میں کم سے کم 13 اور نوکنڈی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔
بلوچستان، بیشتر اضلاع میں موسم خشک، زیارت میں درجہ حرارت منفی صفر

ٹیگز:
بلوچستان
