کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار کوہیا ر ڈومکی 35ہزار 716ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب کے ریٹرننگ آفیسر منصور علی شاہ کے جاری کردہ فارم 47کے مطابق ضمنی انتخاب میں 43.88فیصد شرح سے 50ہزر 967ووٹ ڈالے گئے جن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار کوہیار ڈومکی35ہزار 716ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار میر محمد اصغر خان مری نے 11ہزار 949ووٹ حاصل کر کے دوسرے جبکہ آزاد امیدوار ولی محمد نے 1500ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے حلقے میں ڈالے گئے 533ووٹ مسترد بھی ہوئے۔واضح رہے کہ پی بی 8سبی کی نشست پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر مرحوم سردار سرفراز ڈومکی کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔
سردار کوہیارڈومکی 35 ہزار 716 ووٹ لیکر کامیاب،فارم 47 جاری

ٹیگز:
سردار کوہیارڈومکی
