سبی(ڈیلی گرین گوادر)حلقہ پی بی 8سبی کم لہڑی میں ضمنی انتخابات میں پا کستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سردار کوہیار خان ڈومکی غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق، بھا ری اکثیریت سے کامیاب ہو گئے جبکہ انکے مد مقابل سبی اتحاد کے امیدوار میر اصغر مری نے الیکشن کا با ئیکاٹ کے باوجود دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار خان ولی خان مر غزانی، اور پشتون خواہ ملی عوامی پا رٹی کے امیدوار سید نور احمد شاہ خجک تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پا رٹی کے صوبائی وزیر بلدیات سردار سر فراز خان ڈومکی کے وفات کے بعد خالی ہو نے والی نشست پر الیکشن کمیشن آف پا کستان نے 17نومبر کو الیکشن کا اعلان کیا تھا جوکہ سبی پی بی 8سبی کم لہڑی کی نشست پر پاکستان پیپلز پا رٹی نے انکے بڑے صاحبزادے سردار کوہیار خان ڈومکی کو ٹکٹ جا ری کیا تھا غیر حتمی،غیر سرکا ری نتا ئج کے مطابق سردار کوہیار خان ڈو مکی بھا ری اکثیریت سے کامیاب ہو گئے جبکہ انکے مد مقابل سبی اتحاد کے آزاد امیدوار میر اصغر مری دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پی ٹی آئی اور پشتونخواہ کے امیدوار تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیئے گئے تھے جبکہ صوبا ئی حکومت اور چیف الیکشن کمیشن آ ف پا کستان کی جانب سے ایف سی بھی شہری اور دیہی علا قوں میں تعینات کی گئی تھی جبکہ ایف سی کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیا رت بھی دیئے گئے تھے رات گئے تک غیر حتمی اور غیر سر کاری نتا ئج کے مطابق پاکستان پیپلز پا رٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی بھا ری اکثیریت سے کامیاب قرار پا ئے جبکہ سبی اتحاد کے امیدوار میر اصغر مری دوسرے نمبر پر رہے سردار کوہیار کی کا میا بی کی خوشی میں انکے حامی مختلف علا قوں میں ہوائی فا ئرنگ کرتے رہے جبکہ انتخابی دفتر میں انکی کامیابی کی خوشی میں رات گئے تک جشن کا سماں رہا ایک جیالے ایک دوسرے کو مبارک دیتے رہے اور مٹھائیاں تقسیم کئے۔
حلقہ پی بی 8سبی،ضمنی انتخابات میں سردار کوہیار خان ڈومکی غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق بھاری اکثریت سے کامیاب

ٹیگز:
حلقہ پی بی 8سبی
