کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلات کے علاقے جوہان میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہو ے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز فرنٹ لائن پر لڑ رہی ہیں بلوچستان میں حالات کی خرابی کے درپردہ ملک دشمن عناصر ہیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے بلوچستان میں منظم دہشت گردی کی جاررہی ہے
دہشت گردی میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہیں اپنے جاری ایک بیان میں وزیر اعٰلی بلوچستان نے کہا کہ عالمی فورمز پر متعدد ثبوت دے چکے ہیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں ٓاشکار ہو چکی ہیں بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر ریاست کے خلاف سازش ہے لیکن پاکستان کو کمزور کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی ہماری سیکورٹی فورسز بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہیں
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ قلات میں دہشت گردوں کی جانب سے بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے ہرعزم ہیں کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، وزیر اعٰلی بلوچستان نے شہید ہونے والے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا دہشت گردوں کشہداء کے لہو کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا ۔

