کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینئر وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے تباہ کاریوں سے حکومت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ بلو چستان جا ری مسلسل بارشوں سے ہر طرف تباہ کاریوں کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے مگر موجودہ عوامی حکومت اپنے عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی ہماری تمام تر توجہ اس وقت متاثرین کو جلد از جلد ریلیف دینا اور ساتھ ساتھ حکومت قیمتی جانوں فصلوں اور مویشیوں کے ناتلافی نقصان کا جائزہ لے رہی ہے اور تخمینہ لگانے کے بعد ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا اور متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی شفاف طور پر ان کی دہلیز پر پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ حکومت اپنے تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ پر رکھا ہوا ہے اس عمل میں تمام اضلاع کے ضلعی انتظامیہ ایف سی لیویز سیلاب زدگان اور متاثرین کی مدد کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے اپنے تمام مشینری اور انسانی وسائل کے ساتھ ہر ضلع میں متحرک ہے اور اپنے بھائیوں ماوں اور بہنوں کی مدد کو پہنچ رہی ہے حکومت کسی طور پر کسی غفلت کو برداشت نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت محسوس کی گئی تو صوبائی حکومت مدد کے لئے ملک کے تمام متعلقہ اداروں سے مدد کی درخواست کرے گی انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت محسوس کی گئی تو صوبائی حکومت مدد کے لئے ملک کے متعلقہ تمام اداروں سے مدد کی درخواست کرے گی انہوں نے کہا کہ بلدیاتی تمام ادارے مامعول سے ہٹ کرہر گاوں گوٹھ اور شہری علاقوں سے کسی تعطل کے بغیر اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔
بلو چستان جا ری مسلسل بارشوں سے ہر طرف تباہ کاریوں کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے، سردار صالح بھوتانی

ٹیگز:
سردار صالح بھوتانی
