اعظم ورسک (ڈیلی گرین گوادر)جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں شہزادہ مسجد کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق تخریب کاری کی اس کارروائی میں مولانا شہزادہ کو نشانہ بنایا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہیڈکواٹرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
جنوبی وزیرستان میں مسجد کے قریب دھماکا،6 افراد زخمی

ٹیگز:
جنوبی وزیرستان
