کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں منشیات کے عادی افراد کے خلاف کاروائی 171نشے کے عادی افراد کو تحویل میں لے لیا گیا۔ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اعتزاز گورایہ کے مطابق بدھ کو کوئٹہ شہر کے وسط میں واقعہ مرکزی نالے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات کے عاد ی171افراد کو تحویل میں لیکر محکمہ سماجی بہبود کے بحالی مرکز منتقل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق منشیات کے عادی افراد کے خلاف کاروائی کا عمل جاری ہے۔
کوئٹہ میں منشیات کے عادی افراد کے خلاف کارروائی،171نشے کے عادی افراد گرفتار

ٹیگز:
کوئٹہ
