کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی طرف سے تحصیلدار (B-16)،نائب تحصیلدار(B-14)بورڈ آف ریونیو ، ڈویلپمنٹ آفیسر(B-16)لوکل گورنمنٹ اور مختلف محکموں میں اسسٹنٹ (B-16) کی آسامیوں کے لئے منعقد کیے جانے والے امتحانات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی اطلاع دی جاتی ہے کہ ان امتحانات کے لئے رول نمبر سلپس پوسٹل ایڈریس پر نہیں بھجیں جائینگے لہذا رول نمبر سلپس بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتے ہیں۔امیدوار کی سہولت کے لئے بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز(فیس بک واٹس ایپ اور فیکس)متعارفکرائیں ہیں۔جہاں سے درکار معلومات امیدواروں کو مہیا کیے جائینگے۔
https://www.facebook/bpscofficialquetta-1
https//x com/officialbpsc-2
Whatsapp.Official Channel i-e BPSC OFFICIAL.QUETTA -3
ٓ اس سلسلے میں تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ امتحانی مراکز میں ان کے پاس رول نمبر سلپ ، قومی شناختی کارڈ اور امتحانی گتے کا ہونا لازمی ہوگا۔ امتحانی مراکز میں داخلے کے وقت کسی بھی پریشانی کی صورت میں کمیشن کے ارکان ان کی مزید رہنمائی کریں گے۔امتحانی مراکز میں موبائل فون ، اسمارٹ واچ ، ٹیبلٹ ،یا کسی بھی قسم کے دیگر برقی آلات لانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ اگر کسی امیدوار سے امتحان کے دوران موبائل فون یا دیگر برقی آلات برآمد ہو گئے تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ایسے امیدوار کا پرچہ فوری طور پر منسوخ کر دیا جائے گا اور اس کے علاوہ اسے آئندہ تین سال تک بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے کسی بھی امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
رول نمبر سلپس پوسٹل ایڈریس پر نہیں بھیجے جائیں گے،بلوچستان پبلک سروس کمیشن

ٹیگز:
بلوچستان پبلک سروس کمیشن
