کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار اور معصوم بچوں کے ورثاء سے اظہار افسوس کیا۔
زیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے غریب مزدوروں کے ساتھ اب معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، انسانیت سوز واقعہ قابل مذمت ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق مستونگ دھماکے کے پانچ زخمی کوئٹہ منتقل کردیے گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ دو زخمی دو توڑ گئے جس کے بعد مستونگ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد سات ہوگئی۔

