کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور بلیدی، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمٰن کھیتران، صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسیپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر عمران زرکون، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی حافظ عبدالباسط، سیکرٹری خزانہ بابر خان، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن حافظ محمد طاہر، سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن محمد صالح ناصر، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر، سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی اور اپنے محکموں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کو بجٹ کا حصہ بنایا گیا ہے اگلا چیلنج منصوبوں کی بروقت تکمیل کا ہے سست روی کی روایت کو ختم کرکے بروقت منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں وزیر اعلٰی نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے زیر التواء 360 اسکیموں کی منظوری آئندہ 8 ایام میں کردی جائے اور مالی سال کے اختتام تک مجموعی منصوبوں میں سے 100 فیصد نہ سہی 90 فیصد کو پایا تکمیل تک پہنچایا جائے اس مقصد کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کا تسلسل ہر صورت برقرار رکھا جائے سلیگ سیزن کے دوران ماہرین تعمیرات کی مشاورت سے بلا تعطل کام جاری رکھا جائے اور اس میں کوئی رکاوٹ نہ آنے پائے وزیر اعلٰی نے ہدایت کی کہ مخصوص نشادہی کردہ ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیکر حل کی تجاویز پیش کی جائیں سست رفتاری کے شکار منصوبوں کی ٹھوس وجوہات سے آگاہ کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ تیزی سے مکمل کئے جانے والے منصوبوں کے لئے مختص فنڈز کے سو فیصد اجراء کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ پی سی ون سے مطابقت نہ رکھنے والے ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا وسائل کے درست استعمال کو یقینی بنائیں گے منصوبوں کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے سی ایم آئی ٹی اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حکام موقع پر جائزہ لیں گے اور اپنی جانع رپورٹس پیش کریں گے وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ ایک ہی نوعیت کی خدمات کے حامل مختلف محکموں کو یکجا کرنے کے لئے جامع سفارشات مرتب کرکے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں تاکہ ہر محکمہ اپنے مخصوص مینڈیٹ میں کام کرسکے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے اندرون بلوچستان اسپورٹس کمپلیکس کے ادھورے منصوبے رواں مالی سال کے دوران مکمل کرنے کا حکم دیا۔
سست روی کی روایت کو ختم کرکے بروقت منصوبوں کو مکمل کیا جائے،میرسرفراز بگٹی

ٹیگز:
میرسرفراز
