کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کیزیراہتمام شہید آغاخالد شاہ دلسوز کے بہمانہ اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف پریس گلب کوئٹہ کاسامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس سے خطاب کرتے ہوٰئے بی این پی کے مرکزی خواتین سیکرٹری شکیلہ نوید دہوار سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبر وضلع کوئٹہ کے صدرغلام نبی مری چیئرمین جاوید بلوچ ڈاکٹرعلی احمد قمبرانی آغابیبرگ شاہ دلسوز وآغاخالدشاہ کی صاحبزادی شاہ سلطانہ دلسوزودیگر نے خطاب نے مطالبہ کیا کہ آغاخالدشاہ دلسوز کے قتل کو ایک ماہ سے زائد کاعرصہ گزرنے کے باوجود گرفتانہیں کیا جارہا ہے قاتلوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے جس سے سماج میں عدم تحفظ کا رجحان بڑھ رہاہے آئنی ترمیم کیلئے سینیٹرز و ممبران اسمبلی کومجبورکرکے پیش کیاجاتاہے جس سے مخصوص طبقہ خود کو محفوظ کرنے کیلئے سیاسی عمل کوغیر جمہوری طریقے استعمال کرتے ہیں جبکہ عام عوام انصاف اور اپنے ساتھ رونماء غیرانسانی عمل کا شکار ہے آغاخادشاہ دلسوز شریف النفس معاملہ فہم خیرخواہ اورامن کادائی تھا اورایک سنجیدہ باوقار سیاسی خاندان کا چشم وچراغ تھا جو بلوچستان کی سیاست بالخصوص اہل علاقہ کیلئے ایک امید کاکرن تھا جسے دن دیہاڑے دندناتے ہوئے قاتلوں نے گھر کے باہر قتل کردیا جو ایک سیاسی قتل ہے جس کی کمی شدت سے محسوس کیاجارہاہے کیونکہ اس معاشی سائنسی صدی میں ایک باشعور سیاسی عملی لحاظ سے لیس رہنماء کاقتل مکمل ایک سماج وقوم لے قتل سے تعبیر ہے جو موجادہ سیاسی حالات کے بہاؤ میں ایک سانحہ ہے جس کی زمہ داری قاتلوں سیزیادہانتظامیہ کی ہے کہ شہیدآغاخالدشاہ کے قاتل ابھی تک کیوں قانون کے شکنجے سے آزاد ہے انتظامیہ آغاخالدشاہ کے معصوم بچوں واہل خاندان اس قرب ناک واقع پر اپنی احساس موجودگی دلاکر ان کے ذہنوں میں جاری انتشاری تناؤ کوبھانپ لیں اوراپنی غیرجانبداری کا احسا س پیداکریں انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں گرفتار کیاجائے بصور دیگر بی این پی اس نارواعمل وقاتلوں کی گرفتاری کیلئے مزید سخت لائحہ کاحق استعمال کرنے کاحق محفوظ رکھتی ہے س میں احتجاج اورقانونی چارہ جوئی کاآپشن موجودہے اورمزید اس مسئلہ میں حالات کی ابتری کی زمہ داری انتظامیہ اور محکمہ داخلہ بلوچستا ن پر عائد ہوگی کیونکہ بلوچستان کے دارلحکومت میں اس طرح کے کھلم کھلا واقعات پر مجرمانہ خاموشی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جس سے عدم تحفظ کا خدشہ شدت سے بڑھ رہاہے مظاہرہ میں سی ای سی ممبر چئیرمین واحد بلوچ کوئٹہ کے ضلعی عہدہداروں میرجمال لانگوملک محئی الدین لہڑی سمیت رہنماؤں اور پارٹی ممبران نے شرکت کی۔
بی این پی کے زیراہتمام شہید آغاخالد شاہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ٹیگز:
بی این پی
