کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسینس کے پہلے فیز کے بعد دوسرے فیز کا آغاز کیا جارہا ہے اسلحہ لائسنس کے لیے 5 سالہ اسمارٹ کارڈ بنایا جائے گافیس جمع ہونے کے بعد کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کا عمل شروع کیا جائے گا پرانے لائسنس کی منسوخی کے لیے دو ماہ کا وقت دیا گیا ہے پرانے لائسنس رکھنے والے دو ماہ کے اندر اپنا کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو ڈی جی نادرا محمد کاشف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ لائسنس کیلئے پانچ سالہ سمارٹ کارڈ بنانے کافیصلہ عوام کی آسانی کے لئے گیا ہے کوئٹہ سے اس کا آغاز کیا جا رہا ہے جو بعد میں پورے صوبے میں شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اب مینول لائسنس اب نہیں بنائے جائیں گے پرانے کارڈ جمع ہونے کے بعد وہ لائسنس منسوخ ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ لائسنس کے اجرا کے بعد جعلی اسلحہ لائسنس کا سلسلہ ختم ہو جائے گا۔ڈ ی جی نادرا محمد کاشف نے کہا کہ پرانے لائسنس کو تبدیل کرانے اور نئے کارڈز کا اجرا کیا جا رہا ہے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے لیے نادرا مکمل تعاون فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ لائسنس کے لیے سہولت سینٹر صرف ڈی سی آفس میں قائم ہے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے حوالے سے ایپ بھی متعارف کرائی جائے گی۔
بلوچستان میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسینس کے پہلے فیز کے بعد دوسرے فیز کا آغاز کیا جارہا ہے،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
