تربت (ڈیلی گرین گوادر) تربت کے علاقے میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کوتربت کے علاقے نودز میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص امان اللہ کوجاں بحق جبکہ دوسرے گل خان کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
تربت،نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،دوسرازخمی

ٹیگز:
تربت
