اوستہ محمد (ڈیلی گرین گوادر)سینئر سیاستدان میر جان محمد خان جمالی کے فرزند میر فاروق خان جمالی نے گنداخہ میں چاوڑا برادری کی جانب سے حمایتی پرواگرام میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو ٹیلر دکھایا تھا اب جنر ل الیکشن میں پوری فلم دکھاوں گا۔میں 17سالوں سے اپنی عوام کی خدمت کرتا آ رہا ہو ں۔اپنی عوام پر جب کوئی بھی وقت آیا میں اپنی عوام کے ساتھ ہر وقت موجود ہوتا ہوں۔گرمی ہو سردی ہو اوستہ محمد اور گنداخہ کی عوام کے دکھ،سکھ،سیلابی صورتحال میں ہمیشہ اپنی عوا م کے ساتھ کھڑا رہا۔انہوں نے کہا کہ چاوڑا برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے میرے والد میر جان محمد خان جمالی کی حمایت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے دادا نے بھی علاقے کی عوام کی خدمت کی۔ان کے بعد میرے والد اور میں اپنے علاقے کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔میر فاروق خان جمالی نے کہا کہ انشاء اللہ 8فروری کو عوامی طاقت سے پی بی 17سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار میر جان محمد خان جمالی الیکشن جیت کر عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔
17سالوں سے اپنی عوام کی خدمت کرتا آ رہا ہو ں، میر جان محمد جمالی

ٹیگز:
میر جان محمد جمالی
