کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کے درمیان ایک تنازعہ کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جانبحق، جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں عدالتی احکامات پر غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔ جس کے دوران متعدد شہریوں کی جانب مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈپٹی کشمنر کوئٹہ کا موقف ہے کہ اس علاقے میں غیر ملکی افغان مہاجرین غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔ جن کے خلاف ضلعی انتظامیہ کارروائی کر رہی تھی۔ کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سمیت پوری ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوئے۔ ڈی سی کوئٹہ نے بتایا کہ بعد ازاں مشتعل افراد نے سرکاری مشینری کو بھی جلانے کی کوشش کی۔ محکمہ صحت کے میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وسیم بیگ کی جانب سے میڈیا کو فراہم کی جانے والی معلومات کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی تعداد نو ہے۔ انہیں طبی امداد کی فراہمی کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔ ایک اور ذرائع سے معلوم ہوا کہ زخمیوں میں پانچ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
کوئٹہ کےعلاقے چشمہ اچوزئی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،فائرنگ سے 4افراد جاں بحق،پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی

ٹیگز:
چشمہ اچوزئی
