کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلوچستان نے سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کا نوٹس لیتے ہوئے بیماری میں مبتلا بچے کا علاج کرنے کے لئے ورثاء سے رابطہ کرلیا۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کا نوٹس لیتے ہوئے بیماری میں مبتلا بچے کے ورثاء سے رابطہ کیا بچہ ہسپتال میں داخل ہے ڈاکٹرز کی تجویز پر آج چلڈرن ہسپتال میں بچے کا آپریشن کیا جائے گا۔
حکومت بلوچستان کاسوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کا نوٹس،بیماری میں مبتلا بچے کا علاج کرنے کیلئے ورثاء سے رابطہ

ٹیگز:
حکومت بلوچستان
