سبی(ڈیلی گرین گوادر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سرفراز مغل نے انٹرمیڈیٹ کے جاری امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا امتحانی ہالوں میں طلباء کیلئے تمام ضروری وسائل کی فراہمی کے ہدایات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے عملہ کو نقل کے روک تھام کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امتحانی عملہ کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ نقل کی روایت کے خاتمہ میں امتحانی عملہ کے ساتھ والدین بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرکے قابل اور ذہین طلباء کی حق تلفی کا تدارک کر سکتے ہیں۔
نقل کی روایت کے خاتمہ میں امتحانی عملہ کے ساتھ والدین بھی اپنا کلیدی کردارادا کریں،سرفراز مغل

ٹیگز:
سرفراز مغل
