سبی (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے ڈویژنل پبلک سکول سبی کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے اسکول میں مختلف کلاسوں میں تدریسی عمل صفائی ستھرائی اساتذہ و عملے کی حاضری کو بھی چیک کیا انہوں نے مختلف کلاس رومز میں جا کر طلباء و طالبات سے انکے مضامین کے متعلق سوال و جواب بھی کیے بچوں کی تعلیمی تربیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو تعلیم و تربیت بہتر انداز میں دی جائے تاکہ ان میں خود اعتمادی بڑھے اور انہیں اپنے سلیبس کے ساتھ ساتھ دیگر علوم کی بھی واقفیت ہو انہوں نے کہا کہ اج کے یہی بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اساتذہ ان بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کریں انہوں نے طلباء کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے کی ہدایت کی تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اساتذہ ان بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کریں ،سید زاہد شاہ

ٹیگز:
سید زاہد شاہ
