کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان امیدوار امیدوار این اے 262پی بی 43کوئٹہ زاہداختر بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی قوم کو مسائل ومشکلات کے گرداب ودلدل سے نکال سکتی ہے جماعت اسلامی نے بلوچستان بھر میں دیانت دارتعلیم یافتہ افرادکونامزدکیا ہے کئی دہائیوں سے مسلط بدعنوان عناصر ہمارے مسائل کے ذمہ دار ہیں۔ماہ رنگ بلوچ کے دھرنے نے لاپتہ افرادکامسئلہ دنیابھر میں اجاگر کیا جماعت اسلامی وحق دو تحریک لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوشاں ہیں دیگر مفادپرست طبقات لاپتہ افرادکے نام پر اقتدار ومفادات اورووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔5سالہ اقتدارمیں لاپتہ افراد کے مسئلے پرخاموش رہنے والے اقتدار سے نکلتے ہیں لاپتہ افراد کو یاد کرنے لگے جو لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ انتخاب میں مختلف پروگرامات سے خطاب،وفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو سونے کا چڑیا بنانے،مفادات ومراعات حاصل کرنے والے ہمارے خیر خواہ نہیں جب اقتدارمیں آجاتے ہیں تو عوام کو بھول جاتے ہیں اور اقتدار سے نکلتے ہین قومیت اورمذہب یا دآجاتے ہیں جماعت اسلامی الیکشن سے پہلے اوربعد میں جیتنے وہارنے دونوں صورتوں میں عوام کے پاس عوام کی خدمت کرتے ہوئے سب کو نظر آئیں گے،مصیبت وپریشانی میں صرف جماعت اسلامی اہل بلوچستان کے دکھوں ومسائل میں شریک ہوتی ہے۔جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کی ہر پلیٹ فارم پر نمائندگی کرکے حقوق کی فراہمی یقینی بنائیگی۔عوام الناس 8فروری کو جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کرکے بدامنی بدعنوانی مہنگائی اورغربت سے نجات حاصل کریں گے۔بلوچستان کے عوام پر حکمرانی کرنے والے نااہل ناکام اور مفادپرست ہیں جس کی وجہ سے آج بلوچستان میں عوام نان شبینہ اور امن کے محتاج ہیں۔ بلوچستان کاہرفردبدترین مسائل بے روزگاری،بدامنی،بدعنوانی،لاپتہ افراد،حقوق سے محرومی کا شکار ہیں جماعت اسلامی ان مسائل کو حل اور بلوچستان کو پرامن ترقی یافتہ بناکر عوام کو ترقی دیگی صرف کوئٹہ نہیں تمام اضلاع کو ترقی دیں گے۔عوام الناس پانچ سال غائب رہنے والوں سے سوال کریں کہ پانچ سال کہاں غائب تھے۔کروڑوں فنڈزملے تھے وہ کہاں خرچ کیے۔چہرے بدلنے والے ہمارے مسائل حل نہیں کرسکتے یہ وہی لوگ وہی پارٹی ہیں جو ہمارے وسائل اپنی ذات وخاندان پر خرچ کرتے ہیں ان کا احتساب وقت کی اہم ضرور ت ہیں عوام الناس 8فروری ووٹ کی طاقت سے ان نااہل قوتوں کو مستردکرکے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں انشاء اللہ ہر سطح ہر ضلع میں مثبت تبدیلی نظر آئیگی۔گزشتہ کئی حکومتوں میں ہر ہر پارٹی کے ہر ممبر زکو کروڑوں اربوں فنڈزملے مگرآج بلوچستان کے تمام علاقے کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں صوبائی دارالحکومت میں بھی پینے کا پانی دستیاب نہیں دیگراضلاع کی صورت اس سے بدترہیں اس کے ذمہ داریہی ملاومسٹرہیں جو کئی دہائیوں سے نام،پارٹی ونشان بدل کر ہم پر مسلط ہیں عوام الناس ان نااہل درباری،ٹھیکیداروں کو مسترد کردیں جو قومیت واسلام کے نام پر ووٹ لیکر بدعنوانی ولوٹ مار کرتے ہیں جماعت اسلامی ان تمام مسائل کا حل ہیں انشاء اللہ جماعت اسلامی عوام کو مایوس نہیں کریگی۔
جماعت اسلامی ہی قوم کو مسائل ومشکلات کے گرداب ودلدل سے نکال سکتی ہے ،زاہداختر بلوچ

ٹیگز:
زاہداختر بلوچ
