کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)قلات سے اغواء ہونے والے شخص کو کوئٹہ سے بازیاب کروالیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق اتوار کو قلات لیویز نے کوئٹہ میں کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر13/2024 میں مغوی محمدندیم ولد خیربخش لانگو کو بازیاب کروالیا۔ لیویز حکام کے مطابق مغوی کوضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔مزید کاروائی جاری ہے۔
قلات سے اغوا ہونے والے شخص کوئٹہ سے بازیاب

ٹیگز:
قلات
