خاران(ڈیلی گرین گوادر) خاران کے علاقے سے دو افراد کی لاشیں برآمد۔ لیویز حکام کے مطابق ہفتہ کو خاران کی تحصیل مسکان قلات سے دوافراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیاگیا ہے۔ لیویز نے لاشوں کو تحویل میں لیکر شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔مزید کاروائی جاری ہے۔
خاران کے علاقے سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

ٹیگز:
خاران
