سبی (ڈیلی گرین گوادر) مملکت پاکستان میں پشتونوں کو انصاف ملنے کے حصول کو ناممکن بنا دیا گیا ہے اور اس ملک کے نظام انصاف سے متاثرہ عوام کے لئے انصاف کی توقع رکھنا بیکار ہے۔ اس کا واضع ثبوت راو انوار جیسے بدنام زمانہ قاتل کی رہائی ہے اور دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ کے دباو پررکن قومی اسمبلی علی وزیر کی غیر قانونی حراست ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں 70 سالوں سے استعماری پالیسیوں کا تسلسل جاری ہے۔قوموں کے خودمختارقومی وحدتوں کے قیام سے انکار، جمہوری نظام کے بننے اور پنپنے میں رکاوٹ، بنیادی انسانی حقوق سے محرومی، لوٹ کھسوٹ، کرپشن، ملک کے تمام پالیسیوں کی دفاعی نگاہ سے تشکیل اور سول بالادستی کو ارادتا ناکام کرنے کے نتیجے میں آج ملک کوشدید سیاسی اور معاشی بحران سے دوچار کردیا گیاہے۔ اور ملک پر دیوالیہ ہونے کاخطرہ منڈلا رہا ہے۔ ان تمام حالات کے باوجود بھی حکمران اور مقتدر قوتیں حقائق کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہے اور اب بھی مسایل کے حل کے لئے مصنو عی طریقے اور جعلی قیادت کے زریعے عوام کی حق حکمرانی کو سلب کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ، پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات عیسی روشان، صوبائی صدر و ایم پی اے نصراللہ خان زیرے، نومنتخب ضلعی سیکریٹری احمد خان لونی، ڈاکٹر اللہ داد لونی، بی این پی کے رہنما یعقوب بلوچ، اے این پی کے ضلعی صدر سعید خان خجک، نیشنل پارٹی کے رہنما یار محمد بنگلزئی، ملک احمد خان خجک نے پارٹی کے ضلعی کانفرنس کے کھلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سٹیج سیکریٹری کے فرائض صوبائی ڈپٹی سیکریٹری ندا سنگر نے سرانجام دیئے۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ شوکت نے حاصل کی۔پارٹی چیرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا کہ پشتونخوامیپ پشتون غیور ملت کی قومی نجات کا ہر اول دستہ ہے ہمیں قومی دلیری اور سیاسی بیداری و استقامت کے ساتھ اپنی جدوجہد کو اگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ائین پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ 18 ویں ترمیم کے خلاف سازشیں جاری ہے۔ ملک کے محکوم اقوام کے سیاسی جمہوری تحریکوں نے کم سے کم نقاط پر متحد ہو کر استعماری پالیسی اور بالادستی کے خلاف مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہے۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ہر فورم پر محکوم اقوام اور مظلوم عوام کی حکمرانی اور حق ملکیت کے لیے ا?واز بلند کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سبی کے تمام عوام کو یرغمال بناکر رکھ دیا گیا ہے اور سبی کے غریب عوام کو ہر شعبہ زندگی میں بد ترین مسائل کا سامنا ہے تحصیل لہڑی کو ضلع سبی سے علیحدہ کرنے کے نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد کیا جائے۔ پارٹی رہنما عیسی روشان نے کہا کہ غیور پشتون افغان ملت کو اس ملک میں جس ازیتناک صورتحال کا سامنا ہے وہ ہماری قسمت نہیں بلکہ قومی محکومی اور پنجابی استعماری بالادستی ہے۔ صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے نے کہا کہ پارٹی رہنماوں اور کارکنوں نے پارٹی نظریات پر قائم رہ کر ملی شہدا اور ملی قہرمانوں کے ارمانوں کی تکمیل کی راہ کو اپنا لیا ہے اور اس راہ پر ثابت قدم رہ کر پارٹی عہدہداروں اور کارکنوں نے انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ جدوجہد کرتے ہوئے اپنے صلاحیتوں کو دوبالا کرنا ہوگا۔ ممتاز دانشور ڈاکٹر اللہ داد لونی نے کہا کہ آج کے اس پروقار اجتماع میں پارٹیوں کی نظریاتی ہم ا?ہنگی قابل تحسین ہے۔ ممتاز رہنما اور استاد عبدالرحیم مندوخیل کی نظریاتی عوامی اور تنظیمی جدوجہد اور قربانیاں سب کے لیے قابل تقلید
اور مشعل راہ ہے۔ پارٹی کارکنوں نے ہر قسم کے حالات میں مطالعے کے رجحان کو اپنانا ہوگا۔ بی این پی کے رہنما واجہ یعقوب بلوچ نے کہا کہ نوجوان رہنما خوشحال خان کاکڑ ملک کے محکوم اقوام کی جدوجہد کو یکجا کرنے میں ضرور کردار ادا کریں گے انکا بیانیہ محکوم اقوام کی جدوجہد کیلیے تقویت کا باعث ہوگا انہیں مظلوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہمیشہ اپنی کوششیں جاری رکھنا ہوگا۔ اے این پی کے ضلعی صدر سعید خان خجک نے پارٹی چیر مین خوشحال خان کو سبی آمد پر خوش ا?مدید کہتے ہوئے کہا کہ ملی شہید عثمان خان کی شہادت کے بعد سیاسی کارکنوں میں جو جذبہ پیدا ہوا ہے اسے مزید بڑھانا ہو گا اور بقول ملی شہید سیاسی جدوجہدتمام مظلوم عوام کے حقوق و اختیارات کے لیے کرنا ہوگا۔ نیشنل پارٹی کے رہنما یار محمد بنگلزئی نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے اس گھٹن ماحول میں نظریاتی اور شعوری سیاست کے زریعے جدوجہد کرنا قابل تحسین ہے۔ ملی شہید عثمان خان کو انکی جدوجہد اور قربانیوں پر سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملکی ایوانوں سمیت ہر فورم پر محکوم قوموں کے حقوق و اختیارات کے لئے جرات کے ساتھ آواز اٹھائی۔ انکی شہادت پر پشتونوں کے ساتھ ساتھ بلوچ ماوں بہنوں اور سیاسی کارکنوں نے بھی انسوں بہائے تھے۔ قبائلی رہنما ملک احمد خان خجک نے پارٹی چیرمین کو سبی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے اس سے نیک شگون قرار دیا اور کہا کہ نئے سال کے موقع پر اپکی ا?مد اور پارٹی کے کامیاب کانفرنس کا انعقاد سبی کے عوام کے مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوگا۔
مملکت پاکستان میں پشتونوں کو انصاف ملنے کے حصول کو ناممکن بنا دیا گیا ہے،خوشحال خان کاکڑ

ٹیگز:
خوشحال خان کاکڑ
