کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے تربت بم دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان حکومت بلو چستان شاہد رند نے کہاکہ دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 افراد زخمی ہوئے محکمہ داخلہ کو تحقیقات کا حکم دے دیا گیاہے بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی دھماکے کا تعین جاری ہے،ترجمان صوبائی حکومت نے کہاکہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے تربت بم دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا

ٹیگز:
شاہد رند
