سبی (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی صدارت میں روزانہ کی بنیاد پر پولیو ٹیموں کی کاکردگی رپورٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایس ایس پی سبی ، ڈی ایچ او سبی سمیت محکمہ صحت کے آفسران ، ڈبلیو ایچ او مانیٹرز اور پولیو ٹیموں کے مانیٹرز اور یوسی ایم اوز کی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے پولیو مہم کے پہلے روز کی رپورٹ اور کاکردگی کا جائزہ لیاپولیو ٹیموں کے مانیٹرز اور یوسی ایم اوز نے ڈپٹی کمشنر کو روزانہ کی بنیاد پر تفصیلی رپورٹ اور کارکردگی سے آگاہ کیا۔تمام یو سی ایم اوز مانیٹرز ، ڈبلیو ایچ او مانیٹرز نے مسائل و مشکلات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سبی کو تفصیلی اگاہ کیا ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے کہ پولیو مہم کے دوران جو مسائل ہیں وہ حل کیے جائیں۔تمام مشکلات و مسائل حل کر کے رپورٹ پیش کی جائے ڈپٹی کمشنر سبی کی متعلقہ افسران کو ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت پولیو ٹیموں کی کاکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر سبی
