اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)مگسی قبائل میں فائرنگ ایک قتل چار زخمی فائرنگ جاری علاقے میں خوف حراس تفصیلات کے مطابق جھل مگسی کے علاقہ گوٹھ مٹ ساکھانی میں۔مگسی قبائل میں زمینی تکرار پر فائرنگ فائرنگ کے نتیجہ میں غلام فرید مگسی قتل۔اسی گروپ کے محمد خان گلزاراسماعیل۔ جعفر مگسی شدید زخمی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقع پہنچ کر فائر بندی کرائی جبکہ دونوں گروپ مورچہ بند ہیں فائرنگ کا سلسلہ دیر تک جاری رہا۔غلام فرید اور عبدالستار مگسی میں زمینی تکرار چل رہا تھا زخمی اور قتل ہونے والا اور زخمیوں کولیویز اسپتال منتقل کیا۔علاقے میں خوف حراس پھیلا ہوا ہے قبائلی جھگڑے اتنے بڑھ گئے جسے اب کنٹرول کرنا حکومت کے بس میں نہیں لیکن نواب اور سردار بھی مخلص نظر نہیں آرہے ہیں کہ قبائلی جھگڑوں پر کنٹرول کریں اور نا ہی انتظامہ کوئی گرفتاری وغیرہ کریں تاکہ ان جھگڑوں کو کنٹرول کریں۔دوسری جانب مقتول کہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعدورثا کے حوالے کیا گیا جوں ہی نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا
اوستہ محمد،مگسی قبائل میں زمینی تکرار پر فائرنگ،4افراد زخمی

ٹیگز:
اوستہ محمد
