پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) انجمن تاجران کمیٹی پنجگور کی جانب سے 11 رکنی مطالبات کی منظوری کے لئے دوسرے روز بھی شہر میں شٹرڈاوں ہڑتال رہی جس کی وجہ سے شہر کی تمام مارکیٹ بنک اور کاروباری مراکز بند رہے ہڑتال کی کال پنجگور میں بارڈر ڈیٹا کی بندش اور بازار کے دیگر مسائل پر دی گئی تھی تاجران کمیٹی کے مطابق مطالبات کی منظوری تک ہمارا پرامن احتجاج جاری رہے گا ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت ہمارے جائز مطالبات کے حل کے لئے فوری اقدام کرے بصورت دیگر احتجاج کو وسعت دے کر سی پیک تک پھیلایا جائے گا۔
انجمن تاجران کمیٹی پنجگور کی جانب سے 11 رکنی مطالبات کی منظوری کیلئے دوسرے روز بھی شہر میں شٹرڈاون ہڑتال جاری

