کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ سانحہ 8اگست شہدا کی برسی پر شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں واقعہ میں جو قابل وکلا شہید ہوئے ان کے خلا مدتوں تک پر نہیں ہوگاصوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے صوبے کے حالات میں بہتری لانے کے لیے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے سانحہ 8اگست شہدا کی برسی پر شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں 8اگست بلوچستان کے باشعور و متحرک افراد کے خلاف گھناونی سازش تھی سانحہ اٹھ اگست ایک ایسازخم ہے جس کا درد تک ہمشیہ محسوس کیا جاتا رہے گاواقعہ میں جو قابل وکلا شہید ہوئے ان کے خلا مدتوں تک پر نہیں ہوگاسانحے میں شہید وکلا صوبے میں شعبہ قانون کا عظیم سرمایہ تھے صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے صوبے کے حالات میں بہتری لانے کے لیے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ہمارے حوصلے بلند ہیں دہشت گردی کی جنگ کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے دعا گو ہوں اللہ پاک سے تمام شہدا کے درجات بلند فرمائے۔
8اگست بلوچستان کے باشعور و متحرک افراد کے خلاف گھناونی سازش تھی،وزیر داخلہ بلوچستان

ٹیگز:
وزیر داخلہ بلوچستان
