کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیرِ بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے صوبائی اسمبلی کے رکن اور اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے تخت جھالاوان خضدار میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں خضدار کے بلدیاتی امور، شہر کے دیرینہ مسائل اور ترقیاتی چیلنجز پر تفصیل سے تبادلہ? خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں نے شہر کی بنیادی سہولیات کی بہتری، جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے، عوامی مسائل کے حل اور مستقبل کی حکمتِ عملی ترتیب دینے پر اتفاق کیا۔ خضدار میں صفائی، سڑکوں کی حالت، پانی کی فراہمی اور بلدیاتی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے سے متعلق بھی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اس موقع پر صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کا کہنا تھا کہ خضدار میرا گھر ہے اور خضدار سمیت جھالاوان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں سست روی اور غیر میعاری کام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا انھوں نے کہا کہ ضلع خضدار کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے تاکہ خضدار جلد از جلد نہ صرف ترقی کرسکے بلکہ خضدار میں تعلیمی صورتحال اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہوسکے ملاقات کے موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل حاجی صلاح الدین زہری، چیئرمین ایم سی زہری میر فیصل زہری، چیئرمین میونسپل کارپوریشن محمد آصف جمالدینی سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے، جنہوں نے بلدیاتی سطح پر جاری سرگرمیوں اور مسائل سے متعلق بریفنگ دی۔
خضدار سمیت جھالاوان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں سست روی اور غیر میعاری کام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، نوابزادہ امیر حمزہ زہری

ٹیگز:
نوابزادہ امیر حمزہ
