کوئٹہ(ڈیلی گ رین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا ہے کہ سوشل ویلفیئر دیپارٹمنٹ کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ہم خدمت کیلئے آئے ہیں محکمے کے مسائل وزیر اعلی بلوچستان کے سامنے رکھ کر حل کریں گے بلوچستان کے عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے محکمے کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے ڈیوٹی اور عوام کے مسائل حل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ جمالی ایڈیٹوریم ہال میں سوشل ویلفیئر کے تمام اضلاع کے ڈائریکٹرز ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر عبدالرحمان بزدار بی سی آراے کے ڈائریکٹر عبدالغفار مگسی بھی موجود تھے بلوچستان بھر کے سوشل ویلفیئر کے آفیسران نے اپنے اپنے مسائل اجلاس میں پیش کیے اس موقع پر حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک پسماندہ اور غریب صوبہ ہے ہم نے دن رات محنت کرکے عوام کی خدمت کرنی ہے خدمت اللہ کی رضا کیلئے ہوتا ہے میں کوشش کروں گا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے جدو جہد کروں گا سیکرٹری سوشل ویلفیئر سمیت تمام آفیسران دیانتدار اور مخلص ہیں بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا بڑا صوبہ ہے مسئلے تو زیادہ ہیں ان کو حل کرنے کیلئے ہم سب مل کر کوشش کریں گے سوشل ویلفیئر کے آفیسران میرے فرنٹ مین ہیں اور میں فیلڈ کے تمام آفیسران کو کہتا ہوں کہ اپنے اپنے اضلاع میں تمام مریضوں اور معزوروں سمیت سپیشل بچوں کی ڈیٹا جلد از جلد متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دے تاکہ ہم ان کے مسائل کو آسانی سے حل کرسکیں انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ فنڈز کی کمی سمیت تمام مسائل میرے علم میں ہیں اور جلد ان کو حل کریں گے تاکہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اپنے پیروں پر کھڑا ہوجائے مسائل دور کرنا میری ذمہ داری ہے ڈیوٹی او ر بلوچستان کے عوام کی خدمت کرنا یہ آپ کی ذمہ داری سوشل ویلفیئر کے ایسے دفاتر بھی ہیں جو خستہ حال ہیں ان کو بھی ٹھیک کرنا ہوگا ہم بی سی آر اے کی طرف سے فوکل پرسن بنائیں گے اس سے ہم یکجا ہوجائیں گے پھر خود بخود مسائل حل ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی تھی میں نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے مسائل سے آگاہ کیا ہے بلوچستان کی خدمت میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں بہت جلد وزیر اعظم اور وزیر اعلی بلوچستان سوشل ویلفیئر کے مسئلے اپنے ترجیحات میں شامل کرکے ضرور حل کریں گے اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر عبدالرحمان بزدار نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہیں ڈیپارٹمنٹ کو عدم توجہ کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوا ہے معزور بھیک مانگنے پر مجبور ہیں بیمار اپنا علاج نہیں کرسکتے ہیں ایسے افراد کی بنیادی حقوق کو حکام بالا تک پہنچانا ہماری ذمہ داری انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے ملک کے لیے جو خدمت کی وہ کوئی نہیں کرسکتا انہوں نے اپنی زندگی خدمت کیلئے وقف کردی ہے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بھی عبدالستار ایدھی کی طرح جذبہ ہونا چاہیے ہمارا فرنٹ مین سوشل ورکرز ہیں بلوچستان حکومت نے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے بلوچستان کے ہر شخص کیلئے 10لاکھ روپے کا فری علاج مختص کیا ہے یہ میسج سوشل ویلفیئر کے ورکرز بلوچستان کے کونے کونے تک پہنچائے تاکہ بلوچستان کے عوام اس سے مستفید ہو انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تیس لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں ایسے بنیادی طور پر مسائل موجود ہیں اس پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو کردار ادا کرنا ہوگا ہم سوشل ویلفیئر کے آفسران کو پاکستان میں ٹریننگ کیلئے بھیجیں گے محکمے میں 80پوسٹیں آفیسر کی پرموشن رہتی ہے تمام آفیسران اپنی اے سی آر مکمل کریں تاکہ 16سے 17گریڈ کے 120بیروزگار افراد کو روزگارملے ہم بلوچستان بھر میں ڈی سی کے ذریعے سرکاری زمین سوشل ویلفیئر کیلئے الاٹ کریں گے وہاں سپیشل بچوں کے سکولز اور دیگر عمارتیں بنائیں گے انہوں نے کہا کہ کسٹم اور پولیس کے ٹیمپرڈ گاڑیاں لیں گے تاکہ سوشل ویلفیئر کی آفیسروں کا گاڑیوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا ہم سب مل کر ڈیپارٹمنٹ میں مثبت تبدیلی کے لیے کوشاں رہیں گے۔
سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے جدو جہد کروں گا،حاجی ولی محمد نورزئی

ٹیگز:
حاجی ولی محمد نورزئی
