لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ سا بق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے28 مئی 1998 کو پانچ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کی دفاعی قوت کو چار چاند لگادیئے اور ملک پوری دنیا کی اسلامی دنیا کا پہلا مسلم ایٹمی ملک بن گیا۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ آج پاکستان اللہ کے فضل وکرم سے محفوظ ملک ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کو سبق سیکھانے کیلئے ہم کو ایٹمی نیو کلیئر طاقت بننا ناگذیر تھا ہماری ایٹمی طاقت بھارت اسرائیل سمیت پاکستان دشمن قوتوں کے آنکھوں میں ہمیشہ کھٹکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت زمریکہ کے صدر بل کلنٹن نے ہمیں ایٹمی دھماکے نہ کرنے پر پانچ ہزار ارب ڈالر اور دیگر مراعات دینے کی پیشکش کی تھی لیکن میاں نواز شریف نے ملک کی سلامتی اور دفاع کو ناقبل تسخیر بنانے کے خاطر تمام پیشکشوں کو رد کرکے بھارت کے غرور کا خاک میں ملادیا انہوں نے کہا کہ میں ایٹمی صلاحیت کے روح روا ڈاکٹر عبد لقدیر خان مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنکی محنت اور کوشش سے پاکستان نیو کلیئر پاور بنا انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ صلاحیت حاصل نہ ہوتی تو بھارت کے ارادے بڑے خراب تھے اور وہ ہمیں نقصان پہنچا سکتا تھا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے قوم سے خطاب کا خیر مقدم کرتا ہوں جنہوں نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں ملک اور قوم کو ایک درست ڈائریکشن دی آج ملک واقعی بڑے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے ہم ایک معاشی بحران سے دوچار ہیں حکومت نے انتہاہی مشکل حالات میں پیٹرولیم مصننوعات پر 30 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جس پر حکومت کو احساس اور پریشانی ہے لیکن قوموں پر مشکل وقت آتا ہے جسے ہم نے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنا ہے عمران خان نے ائی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ کیا جسکے باعث ہمیں عوام پر بوجھ ڈالنا پڑا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کم آمدنی والے طبقے کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے توسط سے 28ارب روپے کا جس پیکج کا اعلان کیا جس سے ایک کروڑ چالیس لاکھ خاندانوں کو ریلیف ملے گا جو کہ ایک خوش آئند بات ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی غربت جہالت کے خاتمے اور سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ کرنے اور عوام کو ریلیف اور اچھے پیکجز دینے کیلئے وفاقی حکومت دس جون کو باقاعدہ اسکا اعلان کریگی۔
میاں نوازشریف نے28 مئی کو پانچ ایٹمی دھماکےکرکے پاکستان کی دفاعی قوت کوچارچاند لگائے،سردار یعقوب ناصر

ٹیگز:
سردار یعقوب ناصر
