کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حکومت بلوچستان نے محکمہ تعلیم کے جونیئر کلرک طارق مرہٹہ بگٹی کو معطل کرکے انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے،وزیر اعلٰی بلوچستان کی پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے ملاقات میں طارق نامی شخص کے خلاف شکایت کی گئی تھی،کارکنوں نے نشادہی کی تھی کہ طارق نامی اہلکار سی ایم سیکرٹریٹ کے نام پر لوگوں سے پیسے بٹورتاہے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملوث اہلکار کی نشادہی اور کارروائی کا حکم دیا تھا ابتدائی نشادہی میں طارق مرہٹہ نامی اہلکار سامنے آیا محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان نے مذکورہ اہلکار کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ۔
کوئٹہ،سی ایم سیکرٹریٹ کے نام پر لوگوں سے پیسے بٹورنے کا الزام،محکمہ تعلیم کا جونیئر کلرک معطل

ٹیگز:
سی ایم سیکرٹریٹ
