وڈھ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کی مینڈیٹ کو چرایا گیا تاریخ کے دھاندلی زدہ الیکشن سے مسائل حل نہیں بلکل مذید خراب ہونگے تیسرے اور چوتھے نمبرز کے امیدواروں کو چیتیا گیا بلوچستان نینشل پارٹی کا منڈیٹ کوئی نوالہ نہیں کہ کوئی کھاکر ہضم کرنے کی کوشش کریگا لوگوں کی دلوں میں بستے ہیں عوام کے رائے کو جس طرح مسل دیا گیا عوام نے ہمارے امیدواروں کو ووٹس دیکر کامیاب کیا لیکن ہمارے امیداروں کے رزلٹس کو راتوں رات چینج کردیا گیا بلوچستان نینشل پارٹی اپنی منڈیٹ کا دفاع کریگی ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے خضدار زہری کرخ نال سوراب قلات کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں سے مبارک باد پیش کرنے کے لیے آنیوالی وفوتس کی مولاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہ الیکشن کمیشن صاف شفاف الیکشن کرانے میں مکمل ناکام ہوئی ہے تین روز گزنے کے باوجود امیدواروں کے رزلٹس کو روکر انہیں تبدیل کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کی رات ہمارے امیدوار کئی صوبائی اور قومی اسمبلی کے سیٹوں پر لیڈ کررہے تھے لیکن اگلے روز ان کی جیت کو ہار میں بدل دیا گیا کامیابی کے بعد مبارک باد پیش کرنے کے لیے ان سے مینگل کوٹ میں نو منتخب ایم پی اے خضدار نال میر یونس عزیز زہری سابق سنیٹر میر خالد بزنجو بوابزدہ میر نیاز زہری سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالروف مینگل سابق رکن قومی اسمبلی محمد عثمان ایڈووکیٹ سابق صوبائی وزیر میر عبدالرحمن مینگل سابق رکن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر میر محمد خان میراجی چئیرمین واحد بلوچ آغا سلطان ابراہیم سمیت بی این پی اور اتحادی جماعت کے رہنماوں اور کارکناں موجود تھے کارکناں سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نینشل پارٹی سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ جتنی بھی کوششیں کی جائے عوام کی دلوں سے ان کی محبت نکالی نہیں جاسکتی ہم نے ہمیشہ حق کی بات کی اور اس سے کوئی ناراض ہوتا ہے تو وہ ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا ہمیں اسمبلیوں سے باہر کیا جاسکتا ہے مگر عوام کے دلوں سے نہیں ہماری سیاست سچاہی اور اصولوں کی بنیاد پر قائم ہے بلوچستان کے عوام کے حق اور حقوق کے لیے ہردن کے ساتھ لہجہ سخت ہوگا بلوچستان نینشل پارٹی کو حق اور سچ کی سزا دینے کی کوشش کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام نے جس انداز میں ووٹ دیکر عزت دی اس محبت پر ان کا مشکور ہوں کوشش ہوگی کہ عوام کے امیدوں پر پوری اترے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کی مینڈیٹ کو چرایا گیا تاریخ کے دھاندلی زدہ الیکشن سے مسائل حل نہیں بلکہ مزید خراب ہونگے، سردار اختر جان مینگل

ٹیگز:
سردار اختر جان مینگل
