کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میرظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ بلو چستان حکومت کی جانب سے پیش کیا گیابجٹ عوام دوست بجٹ ہے مالی سال 2024-25کے بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی،صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کہا کہ اپو زیشن اپنی رائے کا اظہار اچھے انداز میں کر رہی ہے اپوزیشن کی تجا ویز پر بھی نظر ثانی کی جائیگی اگراپوزیشن نے حکومت کی کسی کمزوری اور کو تاہی کی نشاندہی کی تو اسے ضرور بہتر بنائیں گے۔
اگراپوزیشن نے حکومت کی کسی کمزوری اور کو تاہی کی نشاندہی کی تو اسے ضرور بہتر بنائیں گے،میرظہور احمد بلیدی

ٹیگز:
میرظہور احمد بلیدی
