کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بلوچستان سے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو ماہر طب کی حیثیت سے کونسل کا رکن نامزد کردیا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی بلوچستان سے پہلی ماہر طب ہوں گی جو پی ایم ڈی سی میں صوبے کی نمائندگی کریں گی ڈاکٹر ربابہ بلیدی اسوقت بلوچستان قانون ساز اسمبلی کی رکن اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہیں اس سے قبل وہ پارلیمانی سیکرٹری صحت، پارلیمانی سیکرٹری سائینس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور، اور بلوچستان اسمبلی کی ویمن پارلیمنٹرین کاکس کی چئیرپرسن کے طور پر بھی خدمات سرانجام دی چکی ہیں اور کوویڈ 19 کی عالمی وباء کے دوران نمایاں خدمات پر انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ایوارڈ بھی دیا گیا، ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے بلوچستان ہیلتھ کئیر کمیشن کا جامع ڈرافٹ تشکیل دیا، جبکہ صحت کے شعبے میں ان کے تشکیل کردہ ماڈیول کو حکومت خیبر پختونخوا میں بھی نافذ کیا گیا جس پر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے انہیں اعلیٰ کارکردگی کا ایوارڈ دیا، بحیثیت پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی قیادت میں محکمہ قانون نے 211 سالہ قوانین کو یکجا کرکے اسے تحریری شکل میں شائع کرایا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی پارلیمانی و طبی خدمات کے نتیجے میں موجود وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ان کی نامزدگی پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ ستارہ امتیاز کے لئے بھی کی ہے، گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو پی ایم سی کا رکن نامزد ہونے پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی سمیت تمام اراکین اسمبلی نے انہیں مبارکباد دی۔
ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی بلوچستان سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی رکن نامزد

ٹیگز:
ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی
