کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جوائنٹ ایکشن کمیٹی بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ،، شاھ علی بگٹی نذیر احمد لہڑی، فریدخان اچکزئی، نعمت اللہ کاکڑ، گل جان کاکڑ اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حکومت بلوچستان کی جانب سے پیش کردہ بجٹ میں صوبے کی تمام یونیورسٹیوں کے لئے 5 ارب روپے مختص کرنے کو گو کہ ایک مثبت قدم قرار دیا لیکن اس سے یونیورسٹی آف بلوچستان سمیت دیگر یونیورسٹیوں کو درپیش سخت مالی بحران کی مستقل خاتمے کیلئے ناکافی قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان، صوبائی وزیر خزانہ، وزیر تعلیم و پی اینڈ ڈی سے پرزور مطالبہ کیا کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹیوں کی بجٹ میں کم ازکم دس ارب روپے تک کا اضافہ کریں۔ اور انڈونمنٹ فنڈز کے لئے پانچ ارب روپے مختص کریں۔بیان میں وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 8 سالوں سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے لئے صرف 65 ارب روپے مختص کرتی آرہی ہیں جبکہ حقیقت میں گذشتہ آٹھ سالوں سے تنخواہوں اور پنشنز میں کئی سو گنا اضافہ ھوا اور 2018 میں ٹوتل وفاقی بجٹ صرف پانچ ہزار ارب روپے تھا جبکہ آج 2024 میں اٹھارہ ہزار ارب روپے ہے لیکن بدقسمتی سے آج بھی ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے لئے بجٹ وہی 65 ارب روپے ہے جو تعلیم دشمنی کے مترادف ہے بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے یونیورسٹی اساتذہ اور محققین کو ٹیکس پر حاصل 25 فیصد استشنی کے خاتمے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس چھوٹ کے خاتمے کے بعد یونیورسٹی اساتذہ اور محققین مذید مالی بحران کا شکار ہو جائیں گے اور مطالبہ کیا کہ اساتذہ اور محققین کے لئے 75 فیصد ٹیکس چھوٹ کو بحال کیا جائے۔۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی نیجامعہ بلوچستان سمیت دیگر جامعات کو درپیش سخت مالی بحران کے مستقل حل پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اپنے سالانہ بجٹ کے آغاز ہی میں جامعہ بلوچستان سمیت دیگر جامعات کے لئے کم ازکم دس ارب روپے اور انڈونمنٹ فنڈز کے لئے پانچ ارب روپے مختص کریں تاکہ پھر بار بار احتجاج کی نوبت پیش نا ائے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے لئے بجٹ میں 500 ارب روپے تک اضافہ کریں۔۔
یونیورسٹیوں کے بجٹ میں 10ارب روپے اضافہ کیاجائے،جوائنٹ ایکشن کمیٹی

ٹیگز:
جوائنٹ ایکشن کمیٹی
