ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) نصیرآباد گڈو سے اندرون صوبے کو جانے والی بجلی کے ہائی ٹرانسمیشن سسٹم 220 کے وی بجلی کے دو ٹاورز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس سے صوبے کے متعدد علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہونے کا خدشہ پولیس کے مطابق ضلع نصیرآباد پولیس تھانہ چھتر کی حدود میر حسن بیرون ایریا میں سندھ گڈو تھرمل پاور سے اندرون بلوچستان بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن سسٹم 220 کے وی کے بجلی کے دو ٹاورز کو نا معلوم مسلح تخریب کاروں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا دھماکے اس قدر زوردار تھے کہ انکی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے دو ٹاورز زمین بوس ہوکر ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس اور سیکورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ اپریشن شروع کردی جبکہ این ٹی ڈی سی کی بھی ٹمیں جاے وقوع پر پہنچ گئی جن کا کہنا تھاکہ مرمت و بحالی کا کام سیکورٹی کی نگرانی میں شروع کردیا گیا ہے انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹاورز کے تباہ ہونے سے صوبے کے متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئے کا خدشہ پایا جارہا ہے۔
گڈو سے اندرون بلوچستان جانے والی بجلی کے ہائی ٹرانسمیشن سسٹم 220 کے وی بجلی کے دو ٹاورز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا

ٹیگز:
گڈو
