کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام 29اکتوبر کو ہونے والی طوفان اقصی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف یونٹوں اور تحصیلوں کے ذمہ داران اور سینئر اراکین پر مشتمل ورکرز اجلاس ائیرپورٹ روڈ الفلاح مسجد میں منعقد ہوا جس سے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سابق اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ صوبائی نائب امیر مولانا کمال الدین ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی آمد کا مقصد مظلوم فلسطینیوں کی آواز بلند کرنا ہے۔29اکتوبر کی طوفان اقصی کانفرنس اسرائیل سے بھر پور نفرت کا اظہار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت فلسطین کو یہودیوں کی بربریت اور درندگی سے بچانے کے لئے عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا،عرب ممالک پر اسرائیل کا خوف مسلط ہے فلسطین میں معصوم بچے کٹ رہے ہیں ملک میں سی آئی اے، را اور اسرائیلی موسادسرگرم عمل ہیں.بڑی طاقتوں کے لیے بھی ایک پیغام ہے کہ عالم اسلام کے مسلمان فلسطین اور مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی قبضہ تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں مگر بدقسمتی سے امریکہ کے کاسہ لیس مسلم حکمران غلامی کے باعث کچھ بولنے سے قاصرہیں انہوں نے کہا کہ آج عالم اسلام کے پاس بڑے معدنی اورعسکری وسائل موجود ہیں اس کے باجود فلسطین جل رہاہے۔فلسطین کے مسئلے پر عالمی قوتوں کی دوغلی پالیسی اور عالم اسلام کے حکمرانوں کی بے حسی اور منافقانہ کردار کے باعث فلسطین کے مظلوم عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں آج 25اکتوبر کو الھدیٰ مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن ورکرز کنونشن ہوگا جبکہ 26اکتوبر کو سریاب اور کچلاک میں ورکرز کنونشن منعقد ہوں گے واضح رہے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام 29اکتوبر کو ہونے والی طوفان اقصی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع بھر کے یونٹوں اور تحصیلوں میں سرگرمیوں کا تندہی سے آغاز ہوچکا ہے۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ اپنی روایات کی لاج رکھتے ہوئے طوفان اقصی کانفرنس میں بھر پور افرادی قوت کا مظاہرہ کرکے سابقہ ریکارڈ توڑ دے گی،اور کانفرنس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،شعبہ انصار الاسلام، شعبہ اطلاعات، سوشل میڈیا کی سرگرمیوں میں بڑی تیزی دیکھنے میں آئی۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی آمد کا مقصد مظلوم فلسطینیوں کی آواز بلند کرنا ہے،مولانا عبد الرحمن رفیق

ٹیگز:
عبد الرحمن رفیق
