سونمیانی وندر(ڈیلی گرین گوادر) وندر پولیس کی کاروائی 22کلوگرام چرس برآمد ایک اسمگلر گرفتار۔ پیر کے روز ایس ایچ او وندر غلام مصطفی شاہ کے مطابق مکران کی طرف سے آنے والی کار کو وندر پولیس کی ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر روک کر تلاشی لی گئی تو کار کے خفیہ خانوں سے 22کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی پولیس نے کار کو تحویل میں لیکر ایک اسمگلر معراج سکنہ تربت کو گرفتار کرلیا واضع رہے کہ مذکورہ کار اتنی بڑی مقدار میں منشیات لیکر چند فرلانگ قبل کوسٹ گارڈز کی چیک پوسٹ سے آسانی گزر کر آیا تھا جبکہ وندر کے قریب ہی قائم کھرکھیڑہ کسٹم اور اینٹی نارکوٹکس کی چیک پوسٹوں سے بھی آسانی سے گزر کر آیا تھا وندر پولیس کی کاروائی نے وفاقی اداروں کی چیک پوسٹوں کی کاکردگی پر سوال کھڑے کردئیے ہیں۔
وندر پولیس کی کاروائی، 22کلوگرام چرس برآمد، اسمگلر گرفتار

ٹیگز:
وندر پولیس
